🌙 SMS Poetry Urdu-Hindi Part 4 – احساسات کا مجموعہ - https://urduinfolab.blogspot.com/

Hi Guys Special Offier for you

🌙 SMS Poetry Urdu-Hindi Part 4 – احساسات کا مجموعہ

💔 یادوں کی زمین پر…

یادوں کی زمین پر آپ کی پرچھائیں سی لگتی ہے،
کانوں میں گونجتی شہنائی لگتی ہے…
آپ کا قریب ہونا تو یوں اپنا پن ہے،
ورنہ تو سینے میں سانس بھی پرائی سی لگتی ہے۔


🎭 چلو کچھ دیر ہنستے ہیں…

چلو کچھ دیر ہنستے ہیں محبت اور عنایت پر،
کہ یہ بے بنیاد باتیں ہیں!
سبھی رشتے، سبھی ناتے،
ضرورت کی ایجادات ہیں!

کہیں کوئی نہیں مرتا کسی کے واسطے جاناں،
یہ سب فریب لفظوں کا،
یہ سارا کھیل حرفوں کا،
نہیں ہے محبوب کوئی بھی،
یہ جملے سارے کاسۂِ فریب ہیں!


🌧️ موسمِ تنہائی

موسم تھا بےقرار، تمہیں سوچتا رہا،
کل رات بار بار تمہیں سوچتا رہا…
بارش ہوئی تو گھر کی دیواروں سے لگ کر،
میں چپ چاپ سوگوار تمہیں سوچتا رہا۔


🖤 قصۂ جدائی

یاد کر کے مجھے تکلیف ہی ہوتی ہوگی،
اک قصہ ہوں پرانا سا، بھلا دے مجھ کو!
ڈوبتے ڈوبتے آواز تیری سنتا جاؤں،
آخری بار اب ساحل سے صدا دے مجھ کو!

میں تیرے ہجر میں چپ چاپ نہ مر جاؤں کہیں،
خوشی نہ سہی، پر آ کے رُلا دے مجھ کو!


💘 بھلانا آسان نہیں

بھلانا تمہیں آسان نہ ہوگا،
جو بھولے تمہیں وہ نادان ہوگا…
آپ تو بستے ہو روح میں ہماری،
آپ ہمیں نہ بھلانا، یہی احسان ہوگا۔


😞 شکوہ نہیں، ملال ہے…

اک شخص پاس رہ کے سمجھا نہیں مجھے،
اس بات کا ملال ہے، شکوہ نہیں مجھے۔
میں اُس کو بےوفائی کا الزام کیسے دوں؟
اُس نے تو ابتدا سے ہی چاہا نہیں مجھے!

کیا امیدیں باندھ کر آیا تھا سامنے،
اُس نے تو آنکھ بھر کے دیکھا نہیں مجھے!


😢 تیری جدائی میں

یاد میں تیری آہیں بھرتا ہے کوئی،
ہر سانس کے ساتھ تجھے یاد کرتا ہے کوئی…
موت تو سچائی ہے، آنی ہے ایک دن،
تیری جدائی میں ہر روز مرتا ہے کوئی…


💭 جب رات کو تمہاری یاد آئے…

رات کے کسی لمحے جو تمہاری یاد آئے،
تو بتاؤ مجھ کو، میں کیا کروں؟
تمہیں میٹھی نیند سے جگا دوں؟
یا تمہارے سینے پہ سر رکھ کے سو جاؤں؟

تمہاری گہری بند آنکھوں کو کھولوں؟
اور خود ان میں سما جاؤں؟
یا تمہیں بنا آنکھیں جھپکائے دیکھتا رہوں؟
کہ کہیں یہ خواب ٹوٹ نہ جائے!


💔 محبت کا انجام

کسی کو محبت کی سچائی مار گئی،
کسی کی محبت میں بےوفائی مار گئی…
کر کے محبت، کوئی بچ نہیں سکتا،
جو بچ گیا، اُسے تنہائی مار گئی۔


🌊 زخمِ دل…

زخمِ دل کو گلاب کیا لکھوں؟
چاہتوں کے عذاب کیا لکھوں؟
اپنی اوقات سے واقف ہوں میں،
خود کو میں مہتاب کیا لکھوں؟

جس نے زندگی لکھی ہے مجھ کو،
اُس کے خط کا جواب کیا لکھوں؟
تشنگی تو اب تک نہ بجھ سکی،
کتنے آئے سیلاب کیا لکھوں؟


💖 اپنی فیورٹ شاعری کمنٹ میں لکھیں!

اگر یہ اشعار دل کو چھو گئے تو شیئر کریں اور محبتوں کو بڑھائیں! ✨

#urdupoetry #hindipoetry #smsshayari #dilkitanhai



No comments:

Post a Comment